حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد کی، دورہ فرانس کے دوران، بابوی کونسل کے مسؤل کے ساتھ ملاقات اور ویٹیکن میڈیا کی کوریج
ویٹیکن سٹی کے مرکزی میڈیا نے بابوی کونسل برائے ثقافت کے مسؤل ، اور (وزیر ثقافت) کی ویٹیکن سٹی میں حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد کے ساتھ ملاقات کو کوریج دی اور اسے نشر کیا۔ یہ عراقی سفارت خانہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔
ملاقات میں حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے لئے جاری تعلیم و صحت کے مختلف پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں حرم امام حسین علیہ السلام اور ویٹیکن سٹی کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی پروجیکٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ملاقات میں بابا فاتکان کے دورے عراق میں مرجع اعلی سید سیستانی دام ظلہ الوارف سے ملاقات کے دن کو، یوم رواداری، کے طور پر منانے اور اسے ایک تاریخی یادگار بنانے کی تجویر پیش کی گئی۔
جبکہ بابوی کونسل برائے ثقافت کے مسؤل كاردينال رافازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کونسل کی جانب سے تعاون کی راہ ہموار کرنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہو سکیں
بین الاقوامی میڈیا سنٹر