کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

کربلاء معلی میں پناہ گاہ کا کام تیزی سے جاری

2022-10-06 11:26

حرم امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے کارکنان انسانیت کی خدمت کے لئے کربلاء معلی میں پناہ گاہ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے  ہیں۔
 پناہ گاہ کا مقصد غریب طبقے کے لوگوں کا وقار مجروح ہونے سے بچانا ہے۔ 
منصوبے کے نگران انجینئر سجاد عبدالامیر نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کربلاء میں بے گھر افراد، مزدوروں اور دیگر ضرورت مند لوگوں کے لیے پناہ گاہ  کے قیام اور اسکے بہتر انتظام  کے لیے حرم امام حسین اور مرمرة الراس کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
 اس کا کل رقبہ 13000 مربع میٹر ہے
انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر افراد چاہے مرد  ہوں یا خواتین دونوں کے لیے پناہ گاہ بنانے کے منصوبہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
  یہ بلڈنگ چھ منزلہ ہوگی۔  گراؤنڈ فلور میں انتظامی دفاتر، ورکشاپس، مرکزی کچن، انڈور گارڈنز، اور لابی، شامل ہونگے جبکہ پہلی منزل پر ایک میڈیکل سنٹر ہوگا جس میں او پی ڈی ،فارمیسی ، اورلیب ہونگے جبکہ دوسری منزل میں مسجد ، ہال ، لائبریری اور ڈاینگ ہال ہوگا  ۔
جبکہ تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل میں رہائش کے لئے تمام  بنیادی سہولیات سے آراستہ بیڈ روم ہونگے تاکہ ضرورت مند افراد آرام سے رہ سکیں۔ ہر منزل میں 18 بیڈ رومز ، سٹوراور واش رومز ہوگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پناہ گاہ کے قیام کا مقصد ضرورت مند افراد کو رات کے قیام کے لیے جگہ مہیا کرنا اور انہیں متعلقہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے  مزید یہ کہا کہ پناہ گاہ کا قیام دراصل انسانیت کی  خدمت کی طرف ایک اہم عملی اقدام ہے۔

امیر موسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى