کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

اربعین حسینی پہ زائروں کی خدمت کے لئے سات ہزار رضاکار ڈیوٹی دینگے

2022-09-08 11:52

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارہ نظم و نسق کے شعبےنے اربعین امام حسین علیہ السلام پہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے 7000 رضاکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے تربیت دی ہے ۔ 
سکیورٹی مانیڑنگ اور نظم و نسق کے شعبے کے سربراہ ،رسول، نے کہا کہ ہم  نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے دنیا بھر سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو آنے والے زائرین اور ماتمی دستوں کی خدمت کے لیے ایک نظام اور جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کربلا کے سکیورٹی اداورں ، سول ڈیفنس اتھارٹی ،اور مختلف اداروں کے ساتھ مل کر حرم امام حسین کی انتظامیہ نے 7000 رضاکاروں کو کربلا معلی میں تعینات کیا ہے تاکہ زائرین  بغیر کسی پریشانی کے زیارتی مقامات پر جاسکیں  اور نظم و نسق  بھی برقرار رہے ۔
مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے دقت نہ ہو۔
واضح رہے کہ سکیورٹی مانیڑنگ اور نظم و نسق کے شعبے نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے انتظامات کی دیکھ بھال کے لیے اربعین امام حسین  علیہ السلام پہ  زیارت کو آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے جامع پلان تیار کیا ہے

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى