نویں بین الاقوامی فکرِ امام حسن(ع) کانفرنس اختتام پزیر

2022-09-03 09:38

دو روزہ نویں بین الاقوامی فکرِ امام حسن(ع) کانفرنس کی  اختتامی سکشن نجف اشرف میں منعقد ہو گیا ،اس کانفرنس میں دو دنوں کے دوران دسیوں علمی اور تحقیقی سیشنز کا انعقاد کیا گیا،  کانفرنس کا کچھ سکشن کربلا میں جبکہ کچھ سکشن نجف اشرف میں منعقد ہوئے۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی میں اس کانفرنس کا اہتمام حلہ شہر امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام پراجیکٹ کے سپریم کمیشن کی طرف سے کیا گیا کہ جس میں انھیں بابل یونیورسٹی، العمید علمی اور فکری ایسوسی ایشن، العمید یونیورسٹی اور الکفیل یونیورسٹی کا تعاون بھی حاصل تھا۔

امام المرتضیٰ کمپلیکس میں کانفرنس کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز شیخ طوسی برائے احیاء تراث کے ڈائریکٹر نے اس کانفرنس کی سفارشات پیش کیں کہ جن میں اہم ترین درج ذیل ہیں

امام حسن علیہ السلام کے بارے میں لکھی گئی تمام کتابوں، تحقیقی مقالہ جات اور مضامین کی جمع آوری اور ان تک محققین کی رسائی

مذہبی اسکالرز کی طرف سے تحقیقی نشتوں کا انعقاد اور تحریر کا اہتمام کرنا

 امام حسن علیہ السلام کی طرف سے جدید معاشروں کے لیے عصری ضرورتوں سے ہم آہنگن قائم کردہ اور پیش کیے گئے اقدار اور اصولوں کی ترویج

امام حسن(ع) کے حوالے ایسے تحقیقی عنوانات اور موضوعات پرکام جو پہلے تحقیق، مطالعہ اور تجزیہ میں نمایاں نہیں ہوئے

 امام حسن علیہ السلام کے بارے میں تحقیقی اور تالیفی مقابلوں کا آغاز۔ آخر میں کانفرنس میں شریک محققین اور تعاون کرنے والے تمام افراد کو اعزازی اسناد اور شیلڈ پیش کی گئيں

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى