مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی حفظہ اللہ کا فتوی

2022-08-26 09:45

مرجع تقلید اور زعیم حوزہ علمیہ نجف آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (حفظہ اللہ) پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے ہمدردی و پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے دو تہائی سہم امام (خمس) پاکستان میں سیلاب زدگان پر خرچ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

 پاکستان کے کئی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارشوں کے باعث منہ زور سیلابی ریلے آبادیوں کو ملیا میٹ کررہے ہیں، مکانات ، سڑکیں ، پل اور دیگر انفراسٹرکچر مسلسل تباہی سے دو چار ہو گئے ایسے میں  

مرجع اعلی نے عراق میں بیٹھ کر پاکستان کے سیلاب متاثرین کا درد آپ نے محسوس کر لیا اور اپنے تمام مقلدین کو سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی۔ اور ساتھ میں فتوی بھی دیا ہے کہ اگر آپ کے پاس خمس میں سے سہم امام ہے تو اس کا دو تہائی آپ خود خرچ کر سکتا ہے یعنی اگر آپ کے پاس تیس ہزار روپیہ خمس ہے تو اس میں سے بیس ہزار آپ خود دے سکتا ہے

قابلِ ذکر ہے کہ خمس کے دو حصے ہوتے ہیں: سہمِ امام و سہمِ سادات۔ سہمِ امام کو فقیہ یا ان کے مقرر کردہ وکیل تک پہنچانا ضروری ہوتا ہے لیکن اب مذکورہ حالات میں  اسے  درج ذیل وضاحت کے ساتھ یعنی دو تہائی مصرف کی اجازت دے دی ہے

العودة إلى الأعلى