کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

حرم حضرت عباس ؑ کی جانب سے نائیجیریا میں منعقد کیا جانے والا قرآنی کورس اختتام پذیر

2022-08-18 15:43

روضہ مبارک حضرت عباس ؑکے شعبہ فکرو ثقافت  کے زیلی سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے نائیجیریا کی ریاست کدونا میں منعقد کیا جانے والا قرآنی کورس اختتام پذیر ہو چکا ہے

الکفیل نیٹ ورک کے مطابق مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ یہ کورس تیس دن تک جاری رہا، جس میں سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ یہ کورس تلاوت قرآن وعلم  تجوید سکھانے سمیت عقائدی، فقہی اوراخلاقی لیکچرز پر مشتمل تھا جسے ریاست کدونا میں مرکز کے کوآڈینیٹرز شیخ شمس الدین اور شیخ ابراہیم موسیٰ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے ثقافتی اور عقائدی خزانوں میں اضافہ کرنا اور افریقی معاشرے میں تعلیمات اہل بیت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سنٹر براعظم افریقہ کے اکثر  ممالک میں مذہبی، عقائدی اور تعلیمات القرآن کریم سے متعلق مختلف کورسز کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ یہ کورس دوسرے کورسز کے انعقاد  کے لئے ایک پیش خیمہ ثابت ہوگا کیونکہ اس میں شرکاء کی جانب سے زبردست دلچسپی اور ریش دیکھنے میں آیا ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى