پاکستانی ٹی وی کے معروف پروگرام صبح سے آگے کربلاء سے

2022-08-16 10:35

تاریخ اور تاریخی مقامات کو کون نہیں جانتا چاہتا۔اس لیےآج کے اس ترقی یافتہ دور میں جہاں دنیا الیکٹرانک میڈیا سے سوشل میں داخل ہو چکی ہے،تاریخ اور تاریخی مقامات کو پیش کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔
کربلاء کا واقعہ تاریخ کا ایک ایسا واقعہ ہے کہ جس کی تاریخ کو اپنے پرائے مسلم غیر مسلم، گو ہر مذہب و ملت سے تعلق رکھنے والا ہر فرد جاننا چاہتا ہے اور جہاں یہ واقعہ ہوا، ان مقامات کو دیکھنا چاہتا ہے۔لہذا لوگوں کی اس خواہش کی تکمیل کے لیے پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل، ہم نیوز، نے کربلاء کا دورہ کیا۔
  اس ٹی وی چینل نے اس محرم الحرام کے موقع پر کربلاء معلی کے تاریخی مقامات کو دکھایا  ۔
ہم نیوز ٹی وی کا زیادہ دیکھے جانے والا پروگرام ،صبح سے آگے، میں کربلاء کے تاریخی مقامات کو اپنی تمام تر تاریخ کے ساتھ ناظرین کی خدمت میں پیش کیا گیا ۔
اس پروگرام کے ہوسٹ اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی نے کربلاء معلی آکر امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک اور حرم امام حسین علیہ السلام میں موجود تاریخی مقامات اپنے ناظرین کو دکھائے اور ساتھ ساتھ ان مقامات کے پس منظر سے بھی اپنے دیکھنے والوں کو آگاہ کیا ۔
مزید برآں انہوں نے تلہ زینبیہ ،حرم مولی عباس علیہ السلام ،خیمہ گاہ، مقام حضرت علی اصغر علیہ السلام ،مقام حضرت علی اکبر علیہ السلام ،نہر فرات، اور مولی عباس علیہ السلام کے بازوؤں کے مدفن کے مقامات کو دکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی متعلقہ تاریخ بھی بیان کی ۔
ان تاریخی مقامات کے ساتھ ساتھ کربلاء شہر ،یہاں کی ثقافت ، یہاں کے لوگوں کا رھن سہن اور یہاں کے لوگوں کی ضیافت اور مہمان نوازی کو بھی دکھایا گیا ۔
نیز یہ بھی واضح رہے کہ اسلامی ممالک میں اور خصوصاً عراق میں موجود تاریخی مقامات پر پروگرام بہت خوش آئند عمل ہے۔اس سے نوجوان نسل کو نہ صرف ان تاریخی مقامات کی آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ ان میں  ان کے جاننے اور  دیکھنے کاجذبہ پیدا ہوتا ہے ۔

العودة إلى الأعلى