کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

2022-08-07 10:34

حرم امام حسین ؑ کی انتظامیہ نے عاشورہ کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات،1400 سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 5000 سے زیادہ رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

حرم امام حسین کے ذیلی ادارے   سکیورٹی مانیڑنگ  ڈویزن نے عاشورا کے ماتمی جلوسوں میں سیکورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سکیورٹی مانیڑنگ  اور نظم و نسق کے شعبے کے سربراہ  رسول فضلہ نے کہا کہ ہم  نے عاشورہ کے دن کربلا میں امام حسین (ع) کی زیارت کو آنے والے زائرین اور ماتمی دستوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک نظام اور جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔جس میں  1400 تھرمل اور کلوز سرکٹ سیف سٹی کیمروں  اور جدید ڈرون کیمروں سے  جلوس عزاء کی مانیٹرنگ کی جائےگی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 5000 سے زیادہ رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔  
واضح رہے کہ سکیورٹی انتظامات کے لئے حرم امام حسین ؑ کے ساتھ مختلف ادارے حکومت بالخصوص صوبہ کربلا کی انتظامیہ کی خصوصی تعاون سے جلوس کے راستے میں آنے والی تمام بلند عمارتوں پر اسنائپر تعنیات ہوں گے جبکہ جلوس کی نگرانی کےلیے ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی،اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی
عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى