حرم حضرت امام حسین ؑ وحضرت عباس ؑ نے یوم عاشور کی مناسبت سے لگانے والے مواکب حسینی کے نا م پیغام

2022-08-06 14:58

روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی نے عاشورہ محرم الحرام 1444هـ / 2022ء کے احیاء کے لیے ماتمی جلوسوں، مواکب اور زائرین کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے

حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر نگرانی ادارہ جو عراق اور دنیا بھر سے زائرین کی خدمت کرنے والے مواکب کو دیکھتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ محرم الحرام میں شہادت امام حسین ؑ کی مناسبت سے دنیا بر سے کربلا معلی زیارات کو آنے والے زائرین کی خدمت بہترین اندازمیں کرنے کے لئے اصحاب مواکب حسینی اور زائرین کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں کچھ ہدایات اور گزارشات درج ہیں۔

اس شعبہ کے سربراہ سيّد عقيل عبد الحسين الياسري نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹرکو بتایا کہ یہ سفارشات ماتمی جلوسوں کی نقل و حرکت اورمواکب کے کام کو منظم اوربہترانداز میں کرنے کے لیے دی گئی ہیں تاکہ بھیڑ ، رش کے بغیر اور کسی بھی مشکل صورت حال سے بچتے ہوئے مراسم عزاء و زیارت کو آسانی سے ادا کیا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ سفارشات درج ذیل ہیں: ـ عزاداری جلوسوں کے شرکاء اوراصحاب مواکب نمازوں کے اوقات کا احترام کرتے ہوئے جہاں کہیں ہوں گے نماز ادا کریں گے

تمام جلوس اورمواکبِ حسینی دئیے گئے شیڈول اوروقت کی پابندی کریں گے تاکہ بھیڑاور رش اورغیر منظم نقل وحرکت سے بچا جا سکے۔

 تمام مواکب مجازاتھارٹیز کی جانب سے دی گئی ہدایات پرعمل کریں گے اور ادارے کی جانب سے مواکب اور جلوسوں کے لیے جاری کردہ شیڈول کی پاسداری کرتے ہوئے خدام روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام اور سیکیورٹی سروسز کے ملازمین کے ساتھ تعاون کریں۔

ماتمی دستہ کی انتظامیہ اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری خود پوری کرے گا اورکسی بھی اجنبی کو جلوس میں شامل نہیں ہونے دیا جائے جلوس میں صرف وہ لوگ شامل ہوں جنہیں دستہ کے انتظامیہ جانتے ہیں۔

تمام مواکب اور جلوس کے منتظمین کو حرم میں داخلے کے وقت جاری کیا گیا اجازت نامہ دکھانا لازمی ہے

اس چیز کو یقینی بنایا جائے کہ صرف محفوظ آڈیو ڈیوائسزاور کیمرے ہی استعمال کیے جائیں نیزہر موکب یا جلوس کو اپنے ہمراہ صرف ایک ویڈیو کیمرہ لانے کی اجازت ہے اور فوٹوگرافر کے پاس شناختی بیج یا پاس کا ہونا ضروری ہے۔

 نوحہ خوانوں سے گزارش ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اور جلوسوں کی کثیر تعداد اور شدید رش کے پیش نظرروضہ مبارک میں دس منٹ سے زیادہ نوحہ خوانی نہ کریں۔  زنجیر زنی کرنے والے جلوس مقررہ اوقات کی پابندی کرتے ہوئے صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک برآمد کیے جائیں گے جبکہ سہ پہر تین بجے سے لے کر رات گئے تک فقط ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔

روز عاشور نماز ظہر کے بعد رکضۃ طویریج کا جلوس عزاء برآمد کیا جائے گا۔

تمام مواکب 13محرم تک اپنے کیمپ یا خیمے اور دیگرسازوسامان ہٹا لیں گے اور کوڑا کرکٹ صاف کریں گے

 کسی بھی ہنگامی صورت میں سکیورٹی فورسز کے لیے مرکزی راستوں کو خالی کروا لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس، فوج  اور کچھ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی انتظامات  کو مکمل کر لیا  گیا ہے ۔ ان تمام زائرین کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت اور حرم کی تعاون سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس لگائیں  گے اور انشاء اللہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل ہوگا

العودة إلى الأعلى