عراق کی خوبصورتی اور مہمان نوازی نے گرویدہ بنا دیا
اطالوی جوڑے نے عراق کا دورہ کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی تہذیب ،ثقافت، امن و امان اور مہمان نوازی نے ہمیں عراق پر فریفتہ کر دیا ہے۔
اٹلی سے آئے ہوئے ٹیرنس بیفی اور ڈیبورا برولو نے عراق کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔
انہوں نے عراق میں موجود مذہبی و تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کو دیکھا اور قدیم ادوار کے تہذیب و تمدن سے آشنا ہونےکی کوشش کی۔
ٹیرنس نے کہا، "ہم عراق کی خوبصورتی، یہاں کے لوگوں کی سخاوت اور امن و امان کو دیکھ کر ششدر ہو گئے ہیں۔
ہم نے جو کچھ عراق کے بارے میں سنا تھا ،اس کے بالکل متضاد پایا۔
عراق کے بارے میں میڈیا پر جو کچھ نشر ہوتا ہے وہ سب حقیقت کے منافی ہے۔
عراق کے ہر صوبے میں آپ آزادی سے جا سکتے ہیں ۔ہم نے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور قدیم تہذیب و تمدن اور لوگوں کے رہن سہن کو قریب سے دیکھا ۔ ہم یہاں کے خوبصورت موسم سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے بعض مقامات جیسے ناصریہ ان کو عالمی سیاحت کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ عراق میں بغیر خوف و خطر کے جائیں اور قدیم انسانی تہذیب ان مٹ نقوش کو دیکھیں ۔
عماد بعو
ابو علی