وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد کی وزیر تعلیم سے ملاقات
انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کے وفد نے علامہ محمد افضل حیدری سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ کی سربراہی میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے یکساں قومی نصاب تعلیم کے موضوع پر تفصیلی ملاقات کی
یکساں نصاب تعلیم پر اہل تشیع علمائے کرام، اکابرین اور دانشور حضرات نے روز اول سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے شیعہ قائدین نے حکومتی اور ذمہ دار شخصیات کے ساتھ کئی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں اور اس حوالے سے ملت تشیع کے تحفظات و اعتراضات بھی پہنچائے جاچکے ہیں، یکساں نصاب تعلیم کے مسئلہ پر تمام شیعہ تنظیموں، دینی مراکز، اہم شخصیات اور طبقات نے بھرپور اور بروقت صدائے احتجاج بلند کی، جس کی وجہ سے متعلقہ حکومتی نمائندے اس جانب متوجہ ہوئے۔
وفاقی وزیر کے ہمراہ یکساں قومی نصاب کی پوری ٹیم بھی موجود تھی اور مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی