کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

حضرت امام جعفر صادق (ع) کی شھادت کی مناسبت سے حرم امام حسین علیہ السلام میں مجلس عزاء

2022-05-28 09:36

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شھادت کی یاد میں  تمام  عتبات عالیات  میں   سوگ کا منظر اور ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَم آویزاں ہیں۔ چھٹے امامؑ کے یوم شھادت پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب قبلہ  امام حسین(ع) پربڑے بڑے تعزیتی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
حرم امام حسین و حرم حضرت عباس علیہما  السلام نے چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی المناک شھادت کے احیاء کے لیے متعدد عزائی پروگراموں کو ترتیب دیئے ہیں جن میں دونوں حرم میں صبح و شام مجالس عزاء کا انعقاد، دونوں مقدس روضوں کی جانب سے ماتمی جلوس کی برآمدگی اور دیگر مراسم عزاداری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت امام جعفر صادق بن امام محمد باقر علیہما السلام کی ولادت باسعادت 17ربیع الاول 80ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی اور آپ کی شہادت 25 شوال 148ہجری میں مدینہ میں ہی ہوئی۔ آپ علیہ السلام کی مدت امامت (34) سال ہے۔ آپ علیہ السلام اپنے والد امام محمد باقر علیہ السلام اور اپنے دادا امام السجاد اور امام الحسن علیہم السلام کے ساتھ ہی البقیع میں دفن ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى