حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی

ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد

2026-06-08 11:42

حکیمہ ویمن ایسوسی ایشن اور اہلِ بیت سوشلائزیشن اینڈ یوتھ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ترکیہ کے صوبہ اغدیر میں عیدِ غدیر کی مناسبت سے ایک پُروقار اور عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا

اس تقریب میں دینی، سماجی، حکومتی اور تعلیمی شخصیات سمیت مختلف جامعات کے اساتذہ اور پروفیسرز نے شرکت کی، جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ پروگرام میں بھرپور حصہ لیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عیدِ غدیر کی دینی، تاریخی اور اعتقادی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے اسلامی معاشرے میں اتحاد، یکجہتی، اخوت، باہمی تعاون اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کا اہم ذریعہ قرار دیا

پروگرام کے دوران تلاوتِ کلامِ پاک، منقبت خوانی، دعا و مناجات اور روح پرور نعتیہ و مذہبی نغمات پیش کیے گئے، جنہوں نے محفل کو روحانی اور نورانی فضا سے معطر کر دیا۔

اسی موقع پر زائرین کے لیے اربعینِ امام حسینؑ کی زیارت کے خصوصی قرعہ اندازی کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ شرکاء میں مختلف تحائف تقسیم کیے گئے، جس سے تقریب میں مزید جوش و خروش اور دلچسپی پیدا ہوئی

تقریب کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوا۔ شرکاء نے اس بابرکت موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ بیتؑ کی تعلیمات، انسانی اقدار اور ایمانی پیغام سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ یہ پروگرام حاضرین کے درمیان محبت، اخوت، بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ میں نمایاں طور پر کامیاب رہا

منسلکات

العودة إلى الأعلى