حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی

دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

2026-06-07 12:10

حرمِ امام حسینؑ کے دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں 30 عربی و اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی

اسی موقع پر صحنِ مطہر حسینی میں کربلا انٹرنیشنل قرآن کریم تلاوت و حفظ ایوارڈ کے پانچویں ایڈیشن کا بھی افتتاح کیا گیا

دارالقرآن الکریم کے میڈیا سینٹر کے مسئول وسام نذیر الدلفی نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں حرمِ امام حسینؑ کے متولیِ شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی، سیکرٹری جنرل حسن رشید العبایچی، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، دینی و علمی شخصیات اور شریک ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی

انہوں نے مزید بتایا کہ تقریب کا آغاز مصر کے معروف بین الاقوامی قاری شیخ عبد الفتاح الطاروطی کی دلنشین تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد حوزۂ علمیہ کے استاد سید ریاض الحکیم اور دارالقرآن الکریم کے سربراہ شیخ ڈاکٹر خیر الدین علی الہادی نے خطاب کیا

تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں کربلا انٹرنیشنل قرآنی ایوارڈ کے قیام، اس کے مختلف مراحل اور گزشتہ ادوار کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ علاوہ ازیں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے قرآنی بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جبکہ شاعر ایہاب المالکی نے عیدِ غدیر کی مناسبت سے ایک منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا

وسام الدلفی کے مطابق بین الاقوامی قرآنی ہفتہ حرمِ امام حسینؑ کی نمایاں قرآنی سرگرمیوں میں شمار ہوتا ہے، جو مختلف اسلامی ممالک کے قراء، حفاظ اور قرآنی امور سے وابستہ شخصیات کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے۔ اس ہفتے کے دوران قرآنی مقابلوں، علمی نشستوں، ثقافتی پروگراموں اور مختلف معرفتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا

افتتاحی تقریب میں علمائے کرام، جامعاتی شخصیات، مقدس روضوں اور مزارات کے نمائندوں کے علاوہ زائرینِ امام حسینؑ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی

منسلکات

العودة إلى الأعلى