روس میں بین الاقوامی علم تجوید ،کانفرنس کا انعقاد
روس بلغاریہ کے عوام کی جانب سے قبول اسلام کی گیارہ سو سالہ سالگرہ پر بین الاقوامی علم تجوید کانفرنس ساراتوف میں منعقد کی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا سنڑکی رپورٹ کے مطابق «علم تجوید: تاریخ، حقائق، مستقبل» کانفرنس «زید بن ثابت» قرآنی مرکز کی جانب سے ساراتوف میں منعقد کی گئی۔
حجتالاسلام اکبری جدی نے اس قرآنی کانفرنس میں «تأریخ نشأة علم التجوید»(تاریخ توسیع علم تجوید) کے عنوان سے عربی میں مقالہ پیش کیا۔
بین الاقوامی کانفرنس «علم تجوید: تاریخ، حقائق، مستقبل» کو علما اور قرآنی ماہرین میں رابطے اور ایک دوسرے کے تجربووں سے استفادے کا موقع قرار دیا جاتا ہے اور اس کو ماہرین نے خوش آیند قرار دیا ہے۔
علما اور کانفرنس کے منتظمین نے اس امید کا اظھار کیا کہ اس طرح کی نشستوں سے قرآنی علوم کی ترویج اور جدید روش سے استفادے کے مواقع فراہم ہوں گے
اس کانفرنس میں روس کے قرآںی دانشوروں کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور قازقستان کے ماہرین شریک تھے جنہوں نے قرآنی علوم میں علمی مقالے پیش کیے جنمیں علم تجویر پر قابل تعریف نکات موجود تھے جب کہ جدید طرز پر قرآنی تدریس پر تبادلہ خیال کیا گیا