کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

حرم امام حسین علیہ السلام کی بین الاقوامی تعلقات کانفرنس میں شرکت

2022-05-15 15:34

روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں عراق اور اسلامی ممالک میں واقع مقامات مقدسات اور مزارات کے نمائندوں کی موجودگی میں بین الاقوامی تعلقات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مقامات مقدسہ کے درمیان باہمی روابط کا فروغ و استحکام اور زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تبادلہ خیال کرنا تھا۔
کانفرنس میں شریک تمام مقامات مقدسہ کے نمائندوں کی جانب سے مذکورہ بالا مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے تجاوزات پیش کئے گئے تھے جن پر بحث کی گئی اور ان آراء اور تجاویز  میں سے اہم نکات کو متفقہ طور پر قابل عمل بنانے کے کئے کمیٹی کے سپرد کیا گیا
انٹر نیشنل میڈیا سے بات کرتے ہوئے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر سلیم الجصاني نے کانفرنس کی اہمیت اور مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی تعلقات کانفرنس محبت اور رابطے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اور زائرین کی خدمت کو ترقی دینے کے لیے ہے اور انہیں کام کے منصوبوں کے طور پر منظم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنا۔"
کانفرنس میں شریک وفود نے مقدس حرم کے خادموں کے ساتھ روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں نماز اور مراسم زیارت کی ادائیگی کا شرف بھی حاصل کیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى