دو سالوں کے وقفہ کے بعدکربلاء معلی میں نماز عید الفطر کا روح پرور اجتماع

2022-05-04 16:12

 

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے کربلا کے حرموں میں نماز عید نہیں پرھائی جا رہی تھی لیکن اس مرتبہ دو سالوں کے وقفہ کے بعد بین الحرمین میں نماز عید الفطر کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں لاکھوں مومنین نے شرکت کی۔

کربلا معلی میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لیے صبح سویرے ہی مومنین کی بہت بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے لیے مومنین کی آمد کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا مومنین کی کثرت کو مد نظر رکھتے ہوئے  روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں متعدد بار نماز عید الفطر پڑھائی گئی کہ جس میں ہر دفعہ ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔

بین الحرمین میں نماز عید کے مرکزی اجتماع کا انعقاد ہوا کہ جہاں مومنین نے علامہ سید مرتضی قزوینی کی امامت میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں عقیدت و احترام کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔

مومنین نے اس موقع پہ پوری دنیا میں امن و امان اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی دعائیں مانگی۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى