مصر کے شہرقاہرہ میں مسجد راس امام حسین علیہ السلام ترمیم کے بعد زائرین کے لئے کھول دی گئی

2022-04-29 15:02

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مسجدراس امام حسین علیہ السلام تزئین و آرائش کے بعد  افتتاح کر کے زائرئن کے لئے کھول دی  افتتاحی تقریب میں  بوہرہ فرقہ کے سلطان مفضل سیف الدین نے خصوصی شرکت کی۔

 مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کی قدیم  تہذیب  و تاریخ پر گفتگو کی،صدر سیسی نے مصر میں موجود اہل بیت ؑ سے منصوب مقامات  کی تعمیر و تزیئن میں دلچسپی رکھنے پر  بوہرہ فرقہ کے سلطان مفضل سیف الدین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا 

ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  صدر سیسی کی خصوصی ہدایت پر  محکمہ اوقاف نے  اہل بیتؑ سے منصوب  تمام مقامات  کی بحالی اور تزئین و آرائش  پر کام  کر رہا ہے خاص طور پر مقام راس  امام حسینؑ،اور مقام  سیدہ   نفیسہ و  سیدہ  زینب  سلام اللہ علیہما   اور ان کے  ساتھ مسجدکی اندرونی ہال  کی سجاوٹ  اور میں روٹ  شامل ہے  

انہوں نے مزید کہا کہ مصر اور بوہرہ فرقہ کے درمیان مضبوط تاریخی و مذہبی  تعلقات قائم ہے ، اسی وجہ سے  بوہرہ فرقہ کے سلطان مفضل سیف الدین نے اہل بیت ؑ سے منصوب مقامات  اور مصر کی متعدد تاریخی مساجد کی بحالی اور ترمیم کی  کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔  واضح رہے مصر میں بوہرہ فرقے کی مختلف دیگر خیراتی سرگرمیاں، "مصر زندہ باد"  کے نام سے مختلف علاقوں میں جاری ہے

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى