وزارت صحت کی تعاون سے حرم امام حسین علیہ السلام بغداد میں ایک ہسپتال کا افتتاح کرنے جارہا ہے
2022-04-11 11:44
انسانیت کی خدمت کے لئے ایک اور قدم وزارت صحت کی تعاون سے حرم امام حسین علیہ السلام بغداد میں ایک ہسپتال کا افتتاح کرنے جارہا ہے جس میں تمام بنیادی میڈیکل سہولیات مفت فراہم کی جائے گی
حرم امام حسین علیہ السلام کےشعبہ صحت کےپروجیکٹ انچارج نے بتایا (شفا 19) ہمارایہ ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوا ہے، جس کا کل رقبہ 2700 مربع میٹر ہے، جس میں 128 بستروں کی گنجائش موجود ہے۔
واضح رہے یہ منصوبہ دارالحکومت بغداد کے شہر شلعہ میں بنایا جا رہا ہے، یہ حرم کی طرف سے عوام کی خدمت کے لئے بنائے گئے انیسواں نمبر کا ہسپتال ہے ، متولی شرعی کے حکم پر ملک کے طول وعرض میں تمام شہریوں کو بلا تفریق مفت میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
عباس نجم