ماہ مبارک رمضان میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام 13 ممالک میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ قرآن کا ادارہ بین الاقوامی قرآنی سینٹر کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 13 سے زائد ممالک میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ان نورانی محافل میں قاریان قرآن اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔
قرآنی سنٹر کے عہدیدار جناب منتظر المنصوری نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی قرآن کی بہار کی ابتدا ہوتی ہے اس لئے اس مقدس مہینے میں بین الاقوامی قرآنی سینٹر نے قرآن کی مختلف تقریبات،قرآنی سرگرمیوں اور مقابلوں کا سلسلہ مختلف ممالک میں شروع کر دیا ھے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مقدس مہینہ میں قرآن سے متمسک ھو سکے۔
المنصوری نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں قرآنی پروگراموں کے بابت رواں سال یہ فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی قرآنی سینٹر کی انتظامیہ، ان نوارانی پروگراموں کو معمول سے ہٹ کر کئی اور ممالک میں بھی پھیلایا جائے ۔
یاد رہے ماہ مبارک رمضان میں قرآنی سنٹز کے زیرانتظام پروگراموں میں سے اھم پروگرام اور اھم سرگرمی ختم قرآن کی محفل کا انعقاد ھے اور ان بابرکت محافل کے انعقاد کا مقصد ان ممالک کے تمام علاقوں میں قرآن کریم کی خوشبو اور نور کو پھیلانا ہے ۔
واضح رہے رواں سال 13 ممالک کو ان پر نور محافل قرآنی کی میزبانی کاشرف بخشا گیا ہے ۔
جن ممالک میں بین الاقوامی قرآنی سینٹر کے برانچ ہیں ان میں شام، ایران، لبنان، انڈونیشیا، برکینا ،فاسو اور مالی سر فہرست ہیں ۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا، کویت، کینیڈا، افغانستان، پاکستان، برطانیہ، یوگنڈا میں بھی اس سال قرآنی محافل کا انعقاد کیا گیا اور
ان تقریبات کی میزبانی کرنے والے ممالک کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قرآنی رپورٹنگ سینٹر نے جن ممالک کو اسپانسر کرنا شروع کیا ہے ان کی تعداد (13) ممالک تک پہنچ گئی ہے جن میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جہاں مرکز کی برانچ پہلے سے قائم ہے ۔ اس کے علاوہ اس سال (آسٹریلیا، کویت، کینیڈا، افغانستان، پاکستان، برطانیہ، یوگنڈا) میں بھی پروگرام انعقاد کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان تقریبات میں سے زیادہ تر روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والی ختم قرآن کی محفل ہے ،جبکہ اس کے علاوہ مختلف مناسبات پر قرآنی تقریبات کا انعقاد کروایا جاتا ھے ۔