عراق میں آذربایجان کے سفارت خانہ کے ناظم الامور کا کربلاء کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو دوبارہ بحال کرنے پر تبادلہ خیال

2022-04-08 14:32

عراق میں جمہوریہ آذربایجان کے سفارتخانہ کے ناظم الامور "نصیر ممدوف" نے  کربلاء معلی   کے دورے کے دوران حرم امام حسین علیہ السلام پہ حاضری دی اور رمضان المبارک کی آمد کی عراقی عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔

ممدوف نے کہا کہ ہمیں اس مقدس مہینہ میں کربلاء شہر میں مقدس مقامات کی زیارت کرنے کاشرف  حاصل ہوا ۔
 اسے میں اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہوں  ۔
  رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں اور خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمارے اعمال کو  قبول فرمائے۔

انہوں نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ بہت جلد عراق اور آذربایجان کے درمیان سیاحت کو بہتر بنانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کو آگے بڑھایا جائیگا۔
 اس کے لئے ہم عراقی نئی حکومت کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ حکام بالا سے مل کر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں  16 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں تاکہ دونوں ممالک میں باہمی تعاون سے کام ہو سکے۔ 
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت فعال ہو جائے گی اور عراقی سیاحوں کو جمہوریہ آذربایجان میں داخلے کےلئے ویزہ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کرونا سے پہلے عراقی سیاحوں کا آذربایجان جانے کا رجحان بہت زیادہ تھا۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى