کربلا یونیورسٹی میں علوم قرآن،اہل بیت علیہم السلام کی نگاہ میں،منعقد سمپوزیم میں حرم امام حسین علیہ السلام کے نمائندے کی خصوصی شرکت

2022-04-07 10:28

کربلا یونیورسٹی کے علوم قرآن ڈیپارٹمنٹ  نے  (علوم قرآن، اہل بیت علیہم السلام کی نگاہ میں ) کے عنوان سے ایک  سمپوزیم کا انعقاد کیا جس میں  حرم امام حسین علیہ السلام کے نمائندے نے خصوصی شرکت کی ۔
یونیورسٹی کے علوم اسلامی فیکلٹی کے ڈیئن پروفیسر ڈاکٹر ضرغام الموسوی نے کہا کہ اس سمپوزیم کا مقصد اہل بیت (ع) کی نگاہ میں ، علوم  قرآن اور اس کے اقسام  کے بارے میں جاننے کے لئے اس علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے قرآن کی تفسیر،عامة الناس اور اہل بیت ع  کے نزدیک امتیازاور فرق واضح ھو سکے اور قرآن کی اصل اور حقیقی تفسیر جو ہمارے آئمہ سلام اللہ علیھا نے کی ہے ان کو جان سکے جس سے قرآن کی حقیقی تفسیر لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سمپوزیم میں حرم امام حسین علیہ السلام کے دار القرآن کریم کے معاون جناب ڈاکٹر مرتضیٰ جمال الدین نے بھی خطاب کیا۔یہ سمپوزیم امام حسین ع آڈیوٹوریم میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے اساتیذہ اور محققین نے شرکت کی ۔الموسوی نے زور دے کرکہا کہ محققین، پروفیسرز اور فارغ التحصیل طلباء کو چاہیے کہ وہ مکتب اہل بیت علیہم السلام سے ماخوذ ان علوم کو ضرور مطالعہ  کریں  ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى