روضہ امام حسین علیہ السلام کے وفد کا دورہ افریقہ مذہبی اور ثقافتی منصوبوں کے تعاون پر یقین دھانی
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور برائے افریقہ، کے اعلی سطحی وفد نے جمہوریہ ساحل العاج کا دورہ کیا تاکہ حرم کی جانب سے افریقہ میں جاری منصوبوں کو توسیع دی جا سکے۔
شعبہ مذہبی امورکے نائب سربراہ شیخ علی القرعاوی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ جس نے ہمیں جمہوریہ ساحل آنے کی توفیق دی تاکہ حرم کی جانب سے، پہلے سے جاری مختلف مذہبی منصوبوں کو قریب سے دیکھ سکیں اور ان اداروں کی علمی فعالیات کو جان سکیں ۔
ہم اس دورہ کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے تاکہ مختلف مقامات پرمذہبی اور ثقافتی اداروں کو کھولا جاسکے ،نیز دین محمد وآل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پھیلانے کے لئے دینی مدرسہ بھی کھولاجائے گا۔
القرعاوی نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی دام ظلہ نے بالعموم افریقہ میں اور خاص طور پر افریقہ کے مغرب میں ثقافتی کام کرنےکی خصوصی طور پر ہدایات دی ہیں۔ اس لئے کچھ نئے منصوبوں پر بھی کام کریں گے۔
وفد اور موسسہ وارث انبیاء کے ایک فعال رکن شیخ ثائر الکوفی نے کہا، جب ہم جمہوریہ ساحل کے دارالحکومت پہنچے تو ایک امام بارگاہ کا دورہ کیا جہاں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت ایک سیمنار میں شرکت کی اور ان سے شیخ القرعاوی نے خطاب کیا ، اور سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا ،جس میں شیخ القرعاوی نے اطمینان بخش جوابات دیے۔
واضح رہے یہ دورہ ابھی جاری ہے اور مختلف رنگ و نسل کے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور حسب ضرورت دوطرفہ تعاون سے مختلف دینی و ثقافتی سنڑز بھی کھولے جائیں گے۔
عباس نجم