عراق میں ناروے سفارت خانے کے ناظم الامور کا حرم حضرت عباس علیہ السلام کا دور

2022-03-31 17:51

عراق میں ناروے کے سفارت خانے کے ناظم الامور ایرک بارجر ہوسم اور ان کے ہمراہ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین سے ملاقات کی اور روضہ مبارک کے متعدد پروجیکٹس کا دورہ کیا۔
انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے  روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام  کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر کہا کہ ناروے کے سفارت خانے کے ناظم الامور ایرک بارجر ہوسم کے دورے کا مقصد حرم اور عراق میں ناروے کے سفارت خانے کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون قائم کرنا ہے اورہم ہمیشہ اس طرح کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کا مقصد ملک کی تعمیر و ترقی  کرنا ہو۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے شعبے کے سربراہ انجینئر ضیاء مجید  نے مزید کہا کہ "عراق میں ناروے کے سفارت خانے کے ناظم الامور نے روضہ مبارک حضرت عباس کے منصوبوں کی وسعت اور جدت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کام کی معیار کی تعریف کی ، خاص طور پر الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال اورالعمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز۔"
وفد نے حرم مقدس کے متعدد منصوبوں کا  دورہ کیا، جن میں الکفیل میوزیم، الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال اور العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز شامل ہیں۔
اس دورے کے اختتام پر مہمان وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انسانی خدمات کو سراہا اور کام کے معیار کو عالمی قرار دی اور آئندہ بھی اس قسم کے تعاون  کی ضرورت پر زور دی

منسلکات

العودة إلى الأعلى