عراق میں مقابلہ حفظ قرآن میں حرم کے زیر انتظام حفظ کرنے والے حافظ کی تیسری پوزیشن
ملکی سطح پر منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام حفظ کرنے والے حافظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
قرآنی مقابلہ انعقاد کرنے والی کمیٹی نے ملکی سطح پر منعقدہ قرآنی مقابلے کے پہلے تین پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ، جس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ادارے مرکز تبلیغ قرآنی کے حافظ محمد اکرم نے تمام قرآن کے حفظ کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
انسٹی ٹیوٹ کے مدیر محمد باقر المنصوری نے کہا حرم کے زیر انتظام حفظ کرنے والے حفاظ ،مختلف قومی قرآنی مقابلوں میں شرکت کر کے نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔ الحمد اللہ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مرکز تبلیغ قرآنی کے ایک ہونہار طالب علم حافظ محمد اکرم نے ملکی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ (قارئ الرافدين) نامی یہ قرآنی مقابلہ جمعیہ آداب اسلامیہ انبار برانچ کے زیر انتظام منعقد ہوا تھا ،جس میں ملکی لیول کے حافظان قرآن نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ کئی مراحل پر مشتمل تھا ، سب سے پہلے تمام صوبوں کو مختلف جہات میں تقسیم کیا گیا تاکہ بہترین انداز میں مقابلہ ہو ۔مجموعی طور پر پورے عراق سے 286 حفاظ نے شرکت کی ۔ پہلے مرحلہ میں صوبائی سطح پر مقابلہ ہوا۔ اس کے بعد آخری مرحلہ میں پہلے ٹاپ تھری کے درمیان سیمی فائنل کا مقابلہ ہوا اور آخر میں فائنل مقابل ہوا ، جس میں حرم امام حسین کے حافط نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
واضح رہے کہ یہ مقابلہ جمعرات کے دن صوبہ انبار میں کالج آف اسلامک نالج کے ہال میں اعلیٰ حکام، اہم مذہبی شخصیات اور پروفیسروں کے ساتھ ساتھ حرم کے قرآنی وفود کی موجودگی میں اختتام پذیر ہوا۔
رپوٹنگ عماد بعو
ترجمہ ابو علی