عراق میں مصری نائب سفیر کا حرم امام حسین علیہ السلام کے میوزیم کا دورہ ۔
بغداد میں مصر کے نائب سفیر ڈاکٹر شریف علی نے کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام کے عجائب گھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے میوزیم میں مختلف ادوار میں استعمال ہونے والی اشیاء و نوادرات کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ کربلاء اور اہل بیت علیہم السلام سے منسوب آثار کو دیکھا اور ان قیمتی چیزوں کوبطور احسن ،محفوظ دیکھ کر ششدر رہ گئے ۔
دورہ کے دوران میوزیم کے ڈائریکٹر نے عجائب گھر سے متعلق متعدد موضوعات پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں محفوظ کرنے اور دنیا تک پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، کیونکہ جمہوریہ عراق اور مصر قدیم ترین اور مشہور تہذیبوں کے مالک ہیں اور مختلف و قدیم نوادرات سے مالا مال ہیں۔
دورے کے اختتام پر، نائب سفیر نے عجائب گھر سے متعلق کسی بھی ثقافتی تقریب میں شرکت کے لیے اپنی بھرپور رغبت کے ساتھ ساتھ، حرم امام حسین علیہ السلام سے مرتبط رہنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔