حرم حضرت عباس علیہ السلام کے توسیعی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری

2022-03-16 10:40

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے باب فرات سے لیکر باب امام علی علیہ السلام کے مقابل میں واقع عمارتوں کو گرانے اور ان کا ملبہ ہٹانے کے بعد تعمیر و بحالی کےدوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں  آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے ایک نئی جگہ کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
اس منصوبے کے نگران نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت  شعبانیہ و اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو آسان کرنے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ حرم مطہر کے ارد گرد خالی جگہوں کی نقشہ کے ساتھ تعمیر و بحالی کے زریعہ زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک مربوط انفراسٹرکچر نیٹ ورک (بجلی، سیوریج، کمیونیکیشن، کیمرے، پینے کے پانی) کی تعمیر شامل ہو گی اور ہر نظام کے لیے الگ الگ سروس چینلز کی تنصیب و تعمیر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جن عمارتوں کو منہدم کیا جا رہا ہے وہ باب فرات پرانا  نام باب العلقمي سے لیکر باب امام علی علیہ السلام پرانا  نام باب الکف کے مقابل میں واقع ہیں اور ان اقدامات کی تکمیل کے بعد زائرین کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جائیں گی ، جس کا تخمینہ ہزاروں میٹر لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ اضافی جگہیں مخصوص ایام زیارت کے دوران ہونے شدید رش کو کم کرنے میں مدد ملے گا

منسلکات

العودة إلى الأعلى