پاکستان، شام، لبنان، کویت، بحرین اور ایران سمیت دنیا بھر سے زائرین کی خدمت کے لیے ایک ہزار سے زائد مواکب رجسٹرڈ

2022-03-15 13:21

حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر نگرانی ادارہ جو عراق اور دنیا بھر سے زائرین کی خدمت کرنے والے مواکب کو دیکھتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ پندرہ شعبان المعظم یوم ولادت قائم آل محمد(عج)کی مناسبت سے دنیا بھر سے اب تک ایک ہزار سے زائد مواکب کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے تاکہ پوری دنیا سے کربلا معلی زیارات کو آنے والے زائرین کی خدمت احسن انداز سے ہو سکے۔ 
ادارے  کے اسسٹنٹ ہیڈ ہاشم الموسوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی وبا کرونا کے بعد اس سال نیمہ شعبان پر سب سے بڑا اجتماع ہوگا اورہم اس سلسلے میں شعبان کی پہلی تاریخ سے ہی تیاریاں کر رہے ہیں ۔ 
انہوں نے وضاحت کی کہ اس سال مواکب کی تعداد (1000) تک رجسٹرڈ  ہوئی ہے، ان میں شام، لبنان، کویت، پاکستان، بحرین اور ایران کے مواکب  شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس، فوج  اور کچھ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی  انتظامات  کو مکمل کر لیا  گیا ہے  ۔ ان تمام زائرین کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت اور حرم کی تعاون سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس لگائیں  گے اور انشاء اللہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل ہوگا ۔

العودة إلى الأعلى