آٹزم کے مریضوں کے لیے بصرہ میں بڑے ہسپتال کا قیام
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرانتظام آٹزم کے علاج کے لئے بصرہ میں سب سے بڑے مرکز کی عمارت مکمل ہونے کے قریب ہے
روضہ امام حسین کے اسٹریٹجک پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ عراق کے تمام صوبوں میں موجود آٹزم کے مریضوں کو علاج معالجے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے بصرہ میں آٹزم کیئر سنٹر پرکام جاری رکھے ہوئے ہے۔
مذکورہ شعبہ میں آرکیٹیکچرل کمیٹی کے سربراہ انجینئر حسین فاضل نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ ہمارے انجنیرز بصرہ میں آٹزم کے شکار بچوں کے علاج کے لیے سب سے بڑے ہسپتال کو مکمل کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لیے 7 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے۔ یہ کئیر سنٹر تین منزلوں پر مشتمل ہو گا۔مختلف استعمال کے لیے جگہیں، علاج معالجہ ، پیشہ ورانہ تھراپی کے کمرے، حسی تھراپی، سماجی تھراپی، سائیکوموٹر تھراپی، فزیکل اور ہائیڈرو تھراپی کے کمرے، اسٹوڈیو، جمنازیم اور گفتگو کے کمرے، کلاسز اور تربیت کے علاوہ آٹزم کے مریضوں کے لیے ورکشاپس، اور سائٹ کے بیرونی حصے میں کار پارک، کھیلوں کے میدان، اور ایک سروس بلڈنگ شامل ہے۔
آرکیٹیکچرل کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ "سنٹر جدید اعلیٰ انداز میں منفرد ڈیزائن کے مطابق بنایا جا رہا ہے اور اس پراجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے
کیا آٹزم ہے؟ آٹزم ایک نشونمائی معذوری ہے جو کسی شخص کی دوسرے لوگوں کے ساتھ بات چیت اور تعلقات پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس کی خصوصیات میں سماجی تعلقات میں مشکل پیش آنا، گفتگو میں دقت، محدود اور بار بار ایک عمل دہرانا شامل ہیں۔ آٹزم کئی مختلف طریقوں سے اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اس بیماری میں مبتال کچھ لوگ اپنی روز مر ہ زندگی کے تمام امور آسانی سے انجام دے سکتے ہیں لیکن اس بیماری میں مبتال کچھ لوگوں کو پڑھنے اور سیکھنے میں مشکالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو زندگی بھر کے لیے ان امراض کے ماہر افراد کی ضرورت پڑ ۔سکتی ہے آٹزم کی شرح مردوں میں خواتین کی نسبت زیادہ ہوتی ہے