حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام پہلا قومی قرآنی مقابلہ

2022-03-13 09:13

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیرانتظام چلنے والے قرآن کریم انسٹیوٹ نے ان طلاب کے درمیان جو پرائمری اور مڈل سکول میں پڑھتے ہیں، پہلے قومی قرآنی مقابلے کا انعقاد کیا ہے ۔حفظ قران اورتلاوت قرآن پر مشتمل یہ  قرآنی مقابلہ، عراقی وزارت تربیت  کے تعاون سے  شیخ طوسی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کمپلکس میں منعقد کیا گیا ۔  اس مقابلے میں شرکت کندگان کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ ،وزارت تربیت کے اعلی سطحی وفد نے بھی میں شرکت کی ۔ 
القرآن انسٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد قرآن مجید کے پرچم  تلے تمام رنگ و نسل کے لوگوں کو جمع کرنا ہے اور یہ پروگرام اسی کا شاخسانہ ہے۔ 
 یہ انسٹیوٹ نہ صرف  کربلاء میں بلکہ عراق کے بقیہ صوبوں میں بھی خدمات انجام دے رہا ہے  ۔
تقریب میں عراقی وزارت تربیت اوراس کے زیر انتظام چلنے والے سکولز کی سرگرمیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور مقابلہ جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے میں شرکاء کے درمیان حفظ اور تلاوت کے امور  میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس مقابلے کو حرم حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ الکفیل سنٹر فار پروڈکشن نے ریکارڈ کیا  اور  جلد ہی اس کو  سوشل میڈیا اور  ٹی وی چینلز پر نشر  کیا جائے گا

منسلکات

العودة إلى الأعلى