حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے یتیموں کے لیے شاندار تعلیمی پروجیکٹ
حرم امام حسین علیہ السلام نے صوبہ مثنی میں یتیم لڑکوں اور لڑکیوں کے لیےچھ سکولوں کی تعمیر شروع کردی۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر حسین رضا نے کہا، کہ ہماری ٹیم نےعراق کے صوبہ مثنی کے سماوہ شہر میں یتیموں کے لیے تعلیمی کمپلیکس کے منصوبے کی بنیادیں رکھ دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، یہ کمپلیکس چھ سکولز پر مشتمل ہے۔ یہ سکولز یتیموں کے لیے مختص ہیں۔ پرائمری، مڈل اور انٹرمیڈیٹ کے سکولز لڑکوں کے لیے ، اور اسی طرح پرائمری، مڈل اور انٹرمیڈیٹ کے سکولز لڑکیوں کے لئے ہونگے۔ اس کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کے لئے الگ بلڈنگ ہوگی۔
انجینئر حسین رضا نے کہا کہ زمین کا رقبہ 20 دونم ہے اور اس سکول میں بیک وقت تین ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیم دینے کی گنجائش ہو گی۔
انہوں نے کہا اس تعلیمی کمپلکس پر کام جاری ہے اور ہمارے کارکن اس تعلیمی کمپلیکس کو سمادہ میں جلد از جلد مکمل کریں گے
عماد بعو
ترجمہ ابو علی