کربلا: سیمینار میں نوجوانوں کی فکری اور اخلاقی تربیت میں قرآنی تعلیمات کے کردار پر زور

2026-11-23 11:55

حرم امام حسینؑ کے دارالقرآن الکریم نے امام جعفر صادق علیہ السلام یونیورسٹی کے تعاون سے ایک قرآنی علمی سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں علمی و تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور طلبہ نے شرکت کی

سیمینار میں جامعات کے اندر فکری اور اخلاقی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قرآنی منہج اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ علمی و تعلیمی سرگرمیوں کو قرآنی اقدار اور تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا

حرم امام حسینؑ کے دارالقرآن الکریم کے معاون مدیر سید مرتضیٰ جمال الدین نے بتایا کہ سیمینار میں قرآنی منہج کی اہمیت، اس کے مختلف تحقیقی پہلوؤں، بالخصوص قرآنی مفاہیم اور ان کے عملی اطلاق پر تفصیلی گفتگو کی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ سیمینار میں قرآنی قصص اور ان سے حاصل ہونے والے اسباق کے موضوع پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کا مقصد صرف ماضی کے واقعات کا مطالعہ کرنا نہیں، بلکہ ان سے حاصل ہونے والی ہدایات اور عبرتوں کو عصر حاضر کی زندگی میں عملی طور پر بروئے کار لانا ہے

دوسری جانب امام جعفر صادق علیہ السلام یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر حسین نے نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت اور ان کی علمی سرگرمیوں کو قرآنی تعلیمات سے مربوط کرنے میں ایسی علمی و قرآنی نشستوں کی اہمیت پر زور دیا

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی علمی سرگرمیاں قرآنی مطالعات کے میدان میں علمی و تحقیقی مکالمے کو فروغ دینے اور نئے تحقیقی امکانات پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى