کربلا: مقام تل زینبیہ کے بعض حصوں میں تعمیراتی کام 99 فیصد مکمل

2026-11-22 12:36

حرم امام حسینؑ سے متصل صحن عقیلہ زینبؑ میں توسیعی منصوبے پر تیزی سے کام جاری، علی اکبرؑ ہال کی تعمیر بھی 90 فیصد مکمل

حرم امام حسینؑ کے شعبۂ توسیع کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے بتایا ہے کہ مقام تل زینبیہ کے بعض حصوں میں تعمیراتی کام کی تکمیل کی شرح 98 اور 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ علی اکبرؑ ہال میں تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسی طرح سرداب امام حسینؑ کی تعمیر بھی انتہائی اہم مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور اب صرف ٹھنڈک کے نظام کی تنصیب کا کام باقی رہ گیا ہے

انہوں نے وضاحت کی کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں مقام تل زینبیہ، علی اکبرؑ ہال، سرداب امام حسینؑ اور 200 بیت الخلاء کی تعمیر شامل ہے

انجینئر حسین رضا مہدی نے مزید بتایا کہ ان حصوں کی تکمیل میں چھ ماہ یا اس سے کچھ زیادہ وقت لگنے کا امکان ہے، جبکہ 200 بیت الخلاء آئندہ دو سے تین ماہ کے اندر مکمل طور پر تیار ہو جائیں گے

انہوں نے بتایا کہ صحن عقیلہ زینبؑ کا مجموعی رقبہ تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار مربع میٹر ہے۔ یہ منصوبہ صحن امام حسینؑ کی توسیع کے عظیم منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے، جس کا مقصد زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اضافی جگہ اور ضروری خدمات کی سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو زیادہ بہتر سہولیات میسر آ سکیں


العودة إلى الأعلى