شیخ عبدالمہدی کربلائی کی نینویٰ کے وفد سے ملاقات، انسانی خدمت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
کربلا: حرم امام حسینؑ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے صوبہ نینویٰ کے معززین اور علمائے کرام پر مشتمل ایک وفد کا استقبال کیا، جو کربلا کے دورے پر آیا تھا
اس موقع پر وفد نے اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے، جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات کی، جس میں صوبے کے عوام کو طبی اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا
ملاقات کے دوران شیخ عبدالمہدی کربلائی نے نینویٰ کے عوام کو طبی اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حرم امام حسینؑ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
انہوں نے بالخصوص ایسے مستحق اور ضرورت مند مریضوں کی مدد پر زور دیا جو مالی مشکلات کے باعث اپنے علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں
انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے خصوصی طبی ٹیم صوبہ نینویٰ بھیجی جائے گی، جبکہ سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کو حرم امام حسینؑ کے زیرِ انتظام ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایسے مریض جنہیں بیرونِ ملک علاج کی ضرورت ہو، ان کے لیے بھی خصوصی طبی اداروں کے تعاون سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے
دوسری جانب شعبۂ تعلقات عامہ نے وفد کی میزبانی اور رہنمائی کرتے ہوئے حرم امام حسینؑ کے مختلف مقامات کا تعارفی دورہ کروایا۔ اس دوران وفد نے روضہ مبارک امام حسینؑ کی زیارت کی اور حرم مقدس کی جانب سے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی خدمات اور جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی


