حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی ہزار سالہ تاریخ کے اعتراف میں خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا
بغداد: وزارتِ مواصلات نے حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی ہزار سالہ علمی و دینی تاریخ کی مناسبت سے خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے
وزیرِ مواصلات مصطفیٰ سند نے بتایا کہ حرم حضرت عباسؑ کے تعاون سے جاری کیے جانے والے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا مقصد حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی ایک ہزار سالہ علمی و دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ ڈاک ٹکٹ تاریخ کے قدیم ترین اور مسلسل علمی و دینی خدمات انجام دینے والے حوزہ علمیہ کی عظیم علمی میراث کے اعتراف کی علامت ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا اس عظیم علمی و دینی مرکز کی تابناک تاریخ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جس کی بنیاد شیخ الطائفہ شیخ طوسی قدس سرہ نے بغداد سے ہجرت کرکے نجف اشرف میں رکھی تھی
وزیرِ مواصلات نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے اس عظیم علمی، فکری اور انسانی کردار کو اجاگر کرنا ہے، جو اس نے کئی صدیوں کے دوران ادا کیا ہے۔ یہی وہ علمی مرکز ہے جس نے صدیوں سے علم و معرفت کی شمع روشن رکھی ہے اور علمی میراث کے تحفظ، فروغ اور ترویج میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے عالمِ اسلام میں ایک مستحکم علمی و دینی مقام حاصل کیا ہے


