حرم امام حسینؑ کی اربیل بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت

2026-10-25 09:04

اربیل: حرم امام حسینؑ نے اربیل میں منعقد ہونے والے اٹھارہویں بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کی، جہاں حرم کی جانب سے خصوصی اسٹال قائم کیا گیا

اسٹال پر دینی، فکری، علمی اور ثقافتی موضوعات پر مشتمل مختلف مطبوعات پیش کی گئیں

حرم امام حسینؑ کی اس شرکت کا مقصد علم و معرفت کا فروغ، علمی و فکری آثار کو متعارف کرانا اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ثقافتی سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے

حرم امام حسینؑ کے شعبۂ نمائش کے ذمہ دار جناب علی ماميثہ نے خبر رساں ادارے کربلا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربیل بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت حرم امام حسینؑ کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ثقافت و معرفت کو فروغ دینا اور دینی، فکری و علمی موضوعات پر مشتمل اپنی متنوع مطبوعات کو قارئین اور اہلِ علم تک پہنچانا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کتابی نمائشیں قارئین، محققین اور اہلِ علم و ثقافت سے براہِ راست رابطے کا اہم ذریعہ ہیں۔ ان کے ذریعے حرم امام حسینؑ کے زیرِ سرپرستی جاری علمی و فکری منصوبوں اور مختلف شعبوں کی کاوشوں کو متعارف کرانے کا موقع ملتا ہے

انہوں نے ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائشیں معاشرتی شعور کی بیداری، مطالعے کے فروغ اور کتابوں کے حصول کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

جناب علی ماميثہ نے وضاحت کی کہ شعبۂ نمائش عراق کے اندر اور بیرونِ ملک منعقد ہونے والے کتاب میلوں میں شرکت کا اہتمام کرتا ہے، تاکہ حرم امام حسینؑ کی علمی، فکری اور ثقافتی کاوشوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے اور عربی و اسلامی کتب خانے ان مطبوعات سے مستفید ہو سکیں

انہوں نے مزید کہا کہ اربیل بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت بھی شعبۂ نمائش کی انہی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد حرم امام حسینؑ کے مختلف شعبوں اور اداروں کی جانب سے شائع ہونے والے علمی، فکری اور ثقافتی آثار کو قارئین، محققین اور اہلِ علم تک پہنچانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کتاب میلے میں شریک ثقافتی اداروں اور اشاعتی اداروں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا بھی ان سرگرمیوں کے اہم مقاصد میں شامل ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى