حرم امام حسینؑ کے متولی شرعی کی سامرہ آمد، حرم امامین عسکریینؑ میں حاضری
سامرہ: حرم امام حسینؑ کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سامرہ میں حرم امامین عسکریینؑ میں حاضری دی اور زیارت کا شرف حاصل کیا
اس موقع پر حرم امامین عسکریینؑ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نافع جمیل الخزاعی اور مجلسِ انتظامیہ کے ارکان نے شیخ عبدالمہدی کربلائی اور قسم شؤون الدینیہ کے سربراہ شیخ احمد الصافی کا استقبال کیا اور انہیں حرم میں جاری توسیعی و ترقیاتی منصوبوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
بعد ازاں، حرم امامین عسکریینؑ کے سیکرٹری جنرل نے شیخ عبدالمہدی کربلائی کے ہمراہ مختلف تعمیراتی، ترقیاتی اور خدماتی منصوبوں کا میدانی دورہ کیا اور ان کی پیش رفت کا جائزہ لیا
دورے کے دوران شمالی میناروں، صحنِ سیدہ نرجسؑ اور صحنِ امامین عسکریینؑ کی ترقی و توسیع، باب الامام المہدی اور باب المراد کے منصوبوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ زائرین کے لیے قائم مہمان خانے اور صحنِ باب الفرج کا بھی دورہ کیا گیا
اس موقع پر روضۂ مبارک کی عمارت کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کاموں اور حرم کے مختلف حصوں میں ہونے والی توسیعی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ منصوبے زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور حرم کی گنجائش میں اضافے کے لیے جاری ہیں


