مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے نے صحنِ عقیلہ زینبؑ کے تعمیراتی منصوبے کا موقع پر جائزہ لیا حرم امام حسینؑ کے دو ہسپتال عالمی سینٹ جوڈ گلوبل الائنس میں شامل ہفتۂ صادقین کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنینؑ کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ اعمال کا انجام :عارضی لذت یا دائمی اجر؟ امیرالمؤمنینؑ کی بصیرت افروز نگاہ میں نجف اشرف: مؤسسۂ وارث الانبیاء کے زیر اہتمام خطباء و مبلغین کی پہلی کانفرنس کربلا: صدرِ مملکت کی حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں حاضری نمائندۂ مرجعیت نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کی انتظامیہ کو کامیاب طبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے سیکرٹری جنرل نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کے فیز تھری کا افتتاح کر دیا حرم امام حسینؑ میں طالبات کے قرآنی شارٹ کورس کا اختتام پاکستان: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام 18ویں قرآن و حدیث مقابلوں کی پُروقار اختتامی تقریب

حرمِ امام حسینؑ میں بچیوں کے لیے قرآنی سمر کورسز کا آغاز

2026-08-10 10:53

کربلا: حرمِ امام حسینؑ کے دارالقرآن الکریم نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران بچیوں کے لیے خصوصی قرآنی سمر کورسز کا آغاز کر دیا ہے

یہ کورسز پیر، 10 اگست 2026ء سے حرمِ امام حسینؑ میں شروع ہوئے ہیں

دارالقرآن الکریم کے مرکزِ قرآنی تعلیم کے شعبۂ خواتین کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ان کورسز میں 100 قرآنی معلمات طالبات کو قرآنِ کریم کی تعلیم کے ساتھ فقہ، عقائد اور موضوعاتی تفسیر کے آسان اسباق بھی پڑھائیں گی

دارالقرآن الکریم کے میڈیا مرکز کے ذمہ دار وسام نذیر الدلفی نے بتایا کہ طالبات کی حاضری اور نظم و ضبط کے لیے 50 نگران خواتین مقرر کی گئی ہیں، جبکہ کلاسز سرداب سلطانیہ، سرداب کرامت، حائر کرامت اور سرداب الشہداء میں منعقد ہوں گی

انہوں نے مزید بتایا کہ طالبات کی آمد و رفت کے لیے 50 بسیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ اس قرآنی منصوبے میں 2,500 طالبات کو داخلہ دیا گیا ہے

ان طالبات کا تعلق کربلا کے مختلف علاقوں کے علاوہ مختلف عرب اور غیر ملکی قومیتوں سے ہے، جبکہ ان کی عمریں بھی مختلف ہیں

اس قرآنی پروگرام کا مقصد بچیوں اور خواتین کو قرآنِ کریم کی تعلیمات سے روشناس کرانا، قرآنی علوم کو فروغ دینا اور معاشرے میں قرآنی ثقافت کو عام کرنا ہے

مطلوبہ الفاظ : سمر کیمپ قرآنی ثقافت

العودة إلى الأعلى