مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے نے صحنِ عقیلہ زینبؑ کے تعمیراتی منصوبے کا موقع پر جائزہ لیا حرم امام حسینؑ کے دو ہسپتال عالمی سینٹ جوڈ گلوبل الائنس میں شامل ہفتۂ صادقین کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنینؑ کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ اعمال کا انجام :عارضی لذت یا دائمی اجر؟ امیرالمؤمنینؑ کی بصیرت افروز نگاہ میں نجف اشرف: مؤسسۂ وارث الانبیاء کے زیر اہتمام خطباء و مبلغین کی پہلی کانفرنس کربلا: صدرِ مملکت کی حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں حاضری نمائندۂ مرجعیت نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کی انتظامیہ کو کامیاب طبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے سیکرٹری جنرل نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کے فیز تھری کا افتتاح کر دیا حرم امام حسینؑ میں طالبات کے قرآنی شارٹ کورس کا اختتام پاکستان: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام 18ویں قرآن و حدیث مقابلوں کی پُروقار اختتامی تقریب

زیارتِ اربعین ایک عالمی انسانی اجتماع کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، سیکریٹری جنرل حرم امام حسینؑ

2026-08-09 13:48

کربلا: حرم امام حسینؑ کے سیکریٹری جنرل حسن رشید جواد العبایجی نے کہا ہے کہ زیارتِ اربعین ایک عالمی انسانی اجتماع کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، جو امام حسینؑ کی جانب سے پیش کردہ انسانی اقدار اور اصولوں کی عملی تصویر پیش کرتی ہے

انہوں نے بتایا کہ اس سال زیارتِ اربعین میں تقریباً 2 کروڑ زائرین نے شرکت کی، جن میں 50 لاکھ سے زائد عرب اور غیر ملکی زائرین شامل تھے۔ یہ زائرین دنیا کے 172 سے زائد ممالک اور مختلف قوموں، مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھتے تھے

حسن رشید جواد العبایجی نے حرم امام حسینؑ کے ذیلی ادارے کربلا اسٹڈیز اینڈ ریسرچز سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ دسویں بین الاقوامی کانفرنس برائے زیارتِ اربعین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے محققین اور ماہرین نے شرکت کی، جہاں زیارتِ اربعین کے فکری، انسانی اور تہذیبی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم اجتماع ان انسانی اقدار کے احیاء کا مظہر ہے جن کی بنیاد امام حسینؑ نے رکھی، جن میں ظلم سے انکار، حق اور مظلوموں کی حمایت، امر بالمعروف و نہی عن المنکر، انسانی کرامت اور بنیادی حقوق کا احترام نمایاں ہیں

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف قوموں، مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کی شرکت نے زیارتِ اربعین کو عالمی سطح پر بھائی چارے، اخوت اور باہمی تعاون کی ایک منفرد مثال بنا دیا ہے، جو امام حسینؑ کے پیغام کی عالمگیریت کو اجاگر کرتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ حسینی تحریک کے اثرات صرف واقعۂ کربلا تک محدود نہیں رہے بلکہ یہ آزادی، عدل اور ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد کا ایک عالمگیر پیغام بن چکے ہیں

ان کے مطابق امام حسینؑ کے اصول آج بھی مختلف اقوام کے شعور اور دلوں میں زندہ ہیں

العودة إلى الأعلى