مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے نے صحنِ عقیلہ زینبؑ کے تعمیراتی منصوبے کا موقع پر جائزہ لیا حرم امام حسینؑ کے دو ہسپتال عالمی سینٹ جوڈ گلوبل الائنس میں شامل ہفتۂ صادقین کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنینؑ کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ اعمال کا انجام :عارضی لذت یا دائمی اجر؟ امیرالمؤمنینؑ کی بصیرت افروز نگاہ میں نجف اشرف: مؤسسۂ وارث الانبیاء کے زیر اہتمام خطباء و مبلغین کی پہلی کانفرنس کربلا: صدرِ مملکت کی حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں حاضری نمائندۂ مرجعیت نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کی انتظامیہ کو کامیاب طبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے سیکرٹری جنرل نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کے فیز تھری کا افتتاح کر دیا حرم امام حسینؑ میں طالبات کے قرآنی شارٹ کورس کا اختتام پاکستان: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام 18ویں قرآن و حدیث مقابلوں کی پُروقار اختتامی تقریب

حرمِ امام حسینؑ کے تعمیراتی شعبے کی زیارتِ اربعین کے دوران نمایاں خدمات

2026-08-06 09:04

دنیا بھر سے کروڑوں زائرین کی کربلا آمد کے پیشِ نظر حرمِ امام حسینؑ کے تعمیراتی و توسیعی شعبے نے زائرین کی سہولت کے لیے زیرِ تعمیر متعدد مقامات کو بھی عارضی طور پر کھول دیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کو بہتر خدمات اور کشادہ جگہ میسر آ سکے

حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ توسیعی منصوبہ جات کے سربراہ، انجینئر حسین رضا مہدی نے بتایا کہ زیارتِ اربعین کے دوران لاکھوں زائرین کی خدمت کے لیے ایک جامع خدماتی و انتظامی منصوبہ ترتیب دیا گیا، جس کا مقصد زائرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنا، ان کے لیے مختص مقامات کو وسیع کرنا اور روضۂ حسینی اور صحنِ حضرت عقیلہ زینبؑ میں مکمل خدماتی مراکز قائم کرنا تھا

انہوں نے بتایا کہ روضۂ حسینی کے اندر چار زیرِ زمین ہال، جن کا مجموعی رقبہ 4 ہزار مربع میٹر ہے، زائرین کے لیے کھول دیے گئے۔ اسی طرح تلِ زینبی خواتین زائرات کے لیے کھول دیا گیا، جبکہ صحنِ حضرت عقیلہ زینبؑ میں تقریباً 10 ہزار زائرین کی گنجائش کے برابر اضافی جگہ فراہم کی گئی

انہوں نے مزید بتایا کہ صحنِ حضرت عقیلہ زینبؑ، صحنِ امام حسن مجتبیٰؑ اور صحنِ رسولِ اعظمؐ سمیت مختلف مقامات پر ایک لاکھ مربع میٹر اضافی رقبہ زائرین کے لیے مختص کیا گیا۔ اس کے علاوہ رضاکاروں اور زائرین کی رہائش کے لیے بھی انتظامات کیے گئے، جہاں تقریباً 39 ہزار افراد کے قیام کی گنجائش فراہم کی گئی

ان کے مطابق منصوبے کے تحت گمشدہ افراد کے لیے مرکز، موبائل فون مرمت مرکز، بچوں کے لیے نگہداشت مرکز، فیلڈ اسپتال، ہلالِ احمر طبی مرکز، دانتوں کے علاج کے دو مراکز اور 1,500 لاکروں پر مشتمل امانات مرکز قائم کیا گیا۔ علاوہ ازیں، بچوں اور بزرگ زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی گاڑیوں کا بھی انتظام کیا گیا

انہوں نے مزید بتایا کہ زائرین کی خدمت کے لیے 41 خدماتی مواکب کو مخصوص مقامات فراہم کیے گئے، جبکہ 13 صفر سے 20 صفر تک روزانہ 25 ہزار برف کے بلاکس حسینی مواکب میں تقسیم کیے گئے تاکہ زائرین کو شدید گرمی میں بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں

العودة إلى الأعلى