مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے نے صحنِ عقیلہ زینبؑ کے تعمیراتی منصوبے کا موقع پر جائزہ لیا حرم امام حسینؑ کے دو ہسپتال عالمی سینٹ جوڈ گلوبل الائنس میں شامل ہفتۂ صادقین کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنینؑ کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ اعمال کا انجام :عارضی لذت یا دائمی اجر؟ امیرالمؤمنینؑ کی بصیرت افروز نگاہ میں نجف اشرف: مؤسسۂ وارث الانبیاء کے زیر اہتمام خطباء و مبلغین کی پہلی کانفرنس کربلا: صدرِ مملکت کی حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں حاضری نمائندۂ مرجعیت نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کی انتظامیہ کو کامیاب طبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے سیکرٹری جنرل نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کے فیز تھری کا افتتاح کر دیا حرم امام حسینؑ میں طالبات کے قرآنی شارٹ کورس کا اختتام پاکستان: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام 18ویں قرآن و حدیث مقابلوں کی پُروقار اختتامی تقریب

کربلا: زائرین کی واپسی کے لیے خصوصی ٹرین سروس جاری

2026-08-04 11:26

اربعینِ حسینی کی مناسبت سے کربلائے معلیٰ آنے والے لاکھوں زائرین کی محفوظ اور منظم واپسی کے لیے عراقی حکومت نے خصوصی ٹرانسپورٹ انتظامات کیے ہیں

جن کے تحت جدید اور ایئرکنڈیشنڈ ٹرینیں مسلسل چلائی جا رہی ہیں

عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر برائے نقل و آپریشن، علی کاظم دوحی نے بتایا کہ وزارتِ ٹرانسپورٹ کے زیرِ انتظام عراقی ریلوے کی جانب سے کربلا اور بغداد کے درمیان جدید، مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں

انہوں نے کہا کہ روزانہ دس سے زائد ٹرینیں ہر تین گھنٹے کے وقفے سے روانہ کی جا رہی ہیں، اور یہ سلسلہ زیارتِ اربعین کے اختتام تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زائرین نے ان سہولیات اور واپسی کے منظم انتظامات کو سراہا ہے

ادھر جنوبی ریلوے زون کے ڈائریکٹر رضا الہاشمی نے بتایا کہ بصرہ سے کربلائے معلیٰ تک زائرین کی آمد و رفت کے لیے بھی اربعین ٹرانسپورٹ پلان کے تحت خصوصی ٹرین سروس جاری ہے

انہوں نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لیے چھ خصوصی ٹرینیں مختص کی گئی ہیں۔ یہ آپریشن 26 جولائی سے جاری ہے، جس کے دوران اب تک 14 ٹرینیں چلائی جا چکی ہیں۔ ان کے مطابق ٹرینوں کی روانگی کا وقت روزانہ شام 4 بجے، 6 بجے اور 8 بجے مقرر کیا گیا ہے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : زائرین کی واپسی

العودة إلى الأعلى