مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے نے صحنِ عقیلہ زینبؑ کے تعمیراتی منصوبے کا موقع پر جائزہ لیا حرم امام حسینؑ کے دو ہسپتال عالمی سینٹ جوڈ گلوبل الائنس میں شامل ہفتۂ صادقین کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنینؑ کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ اعمال کا انجام :عارضی لذت یا دائمی اجر؟ امیرالمؤمنینؑ کی بصیرت افروز نگاہ میں نجف اشرف: مؤسسۂ وارث الانبیاء کے زیر اہتمام خطباء و مبلغین کی پہلی کانفرنس کربلا: صدرِ مملکت کی حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں حاضری نمائندۂ مرجعیت نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کی انتظامیہ کو کامیاب طبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے سیکرٹری جنرل نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کے فیز تھری کا افتتاح کر دیا حرم امام حسینؑ میں طالبات کے قرآنی شارٹ کورس کا اختتام پاکستان: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام 18ویں قرآن و حدیث مقابلوں کی پُروقار اختتامی تقریب

زیارتِ اربعین : حرمِ امام حسینؑ کی میڈیکل ٹیم چوبیس گھنٹے زائرین کی خدمت میں مصروف

2026-08-04 09:07

حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام حضرت سیدہ خدیجہ کبریٰؑ اسپیشلائزڈ ہسپتال برائے خواتین کی جانب سے زیارتِ اربعین کے موقع پر قائم میڈیکل کیمپ میں چوبیس گھنٹے طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں

ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بیداء التمیمی نے بتایا کہ اسپتال کی طبی ٹیم اربعین کے دوران زائرین کو چوبیس گھنٹے ابتدائی طبی امداد، علاج اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، تاکہ لاکھوں زائرین کو بروقت اور معیاری طبی خدمات میسر آ سکیں

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ضروری ادویات، طبی آلات اور دیگر میڈیکل سامان وافر مقدار میں فراہم کیا گیا ہے، جبکہ کربلائے معلیٰ آنے والے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر تمام طبی خدمات منظم انداز میں اور بلا تعطل جاری ہیں

ڈاکٹر بیداء التمیمی نے مزید بتایا کہ زیارتِ اربعین کے لیے ماہر ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور معاون طبی عملے پر مشتمل ایک خصوصی میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، جو حضرت امام حسینؑ کے زائرین کو چوبیس گھنٹے بروقت، مؤثر اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى