مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے نے صحنِ عقیلہ زینبؑ کے تعمیراتی منصوبے کا موقع پر جائزہ لیا حرم امام حسینؑ کے دو ہسپتال عالمی سینٹ جوڈ گلوبل الائنس میں شامل ہفتۂ صادقین کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنینؑ کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ اعمال کا انجام :عارضی لذت یا دائمی اجر؟ امیرالمؤمنینؑ کی بصیرت افروز نگاہ میں نجف اشرف: مؤسسۂ وارث الانبیاء کے زیر اہتمام خطباء و مبلغین کی پہلی کانفرنس کربلا: صدرِ مملکت کی حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں حاضری نمائندۂ مرجعیت نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کی انتظامیہ کو کامیاب طبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے سیکرٹری جنرل نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کے فیز تھری کا افتتاح کر دیا حرم امام حسینؑ میں طالبات کے قرآنی شارٹ کورس کا اختتام پاکستان: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام 18ویں قرآن و حدیث مقابلوں کی پُروقار اختتامی تقریب

امریکی ریاست مشی گن میں اربعینِ امام حسینؑ کا عظیم الشان جلوس، 45 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

2026-08-04 08:16

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن میں اربعینِ امام حسینؑ کی مناسبت سے مرکزی جلوس نکالا گیا، جس میں 45 ہزار سے زائد عزاداروں اور زائرین نے شرکت کی

جلوس میں امریکا کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے مرد، خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ شرکاء نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی اور ماتم کیا اور واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کی

جلوس کے پُرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ شرکاء کی سہولت کے پیشِ نظر متعدد سڑکیں عارضی طور پر بند رکھی گئیں۔ جلوس کے پورے راستے پر درجنوں مواکب اور رضاکارانہ خدمت کے مراکز قائم کیے گئے، جہاں مقامی رضاکاروں، ریسٹورنٹس کے مالکان اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے شرکاء میں پانی، کھانا اور مشروبات مفت تقسیم کیے گئے

منتظمین کے مطابق ڈیئربورن میں اربعینِ امام حسینؑ کے موقع پر منعقد ہونے والا یہ جلوس امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اجتماع بن چکا ہے۔ گزشتہ سال اس جلوس میں تقریباً 40 ہزار افراد نے شرکت کی تھی، جبکہ اس سال شرکاء کی تعداد بڑھ کر 45 ہزار سے تجاوز کر گئی، جو امریکا میں عرب اور مسلم کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے مذہبی، ثقافتی اور سماجی کردار کی عکاسی کرتی ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى