زیارتِ اربعین: مرکزِ رعایۃ الشباب کا فکری و معرفتی پروگرام جاری
2026-08-02 14:00
حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ مرکزِ رعایۃ الشباب کے ڈائریکٹر احمد شمس الدین نے بتایا ہے کہ مرکز زیارتِ اربعین کے موقع پر زائرین کی فکری و دینی رہنمائی کے لیے ایک جامع معرفتی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مختلف فکری، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں اربعین کوئز مقابلہ، راہِ حکمت مقابلہ اور پیغامِ اربعین جیسے منفرد پروگرام شامل ہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ زائرین کی فکری رہنمائی کے لیے یہ مراکز کربلائے مقدسہ کی جانب آنے والے مختلف راستوں پر قائم کیے گئے ہیں، جہاں زائرین کو دینی، فکری اور ثقافتی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ ان کا سفرِ اربعین معرفتِ اہلِ بیتؑ، شعورِ دینی اور پیغامِ امام حسینؑ سے مزید آشنا ہو سکے
منسلکات
مطلوبہ الفاظ :
فکری موکب


