ایرانی حج کمیشن کی اربعین میں 60 لاکھ زائرین کی شرکت متوقع
2026-07-28 07:58
عراق میں ایرانی حج و زیارت کمیشن کے نمائندے، محسن اسماعیل صاغرجی نے کہا ہے کہ عراقی اور ایرانی عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی یکجہتی کے باعث اس سال زیارتِ اربعین کے دوران ایرانی زائرین کی تعداد 50 سے 60 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے حالیہ دورۂ عراق کے دوران عراقی حکام اور متعلقہ اداروں کے ساتھ زائرین کو درکار لاجسٹک سہولیات کی فراہمی اور ضروری انتظامات کے حوالے سے مؤثر رابطہ اور قریبی ہم آہنگی کی گئی
محسن اسماعیل صاغرجی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران زیارتِ اربعین کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لیے عراق بھر میں تقریباً تین ہزار خدمت گزار مواکب برپا کرے گا
انہوں نے مزید بتایا کہ نجفِ اشرف اور کربلائے مقدسہ کے گورنرز نے ایرانی مواکب کو ایندھن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زائرین کی خدمت کے لیے درکار ہر ممکن لاجسٹک تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے
