کربلا: پانچویں بین الاقوامی ندائے اقصیٰ کانفرنس کا آغاز

2026-07-26 07:26

کربلا میں واقع جامعۃ الزہراء میں پانچویں بین الاقوامی ندائے اقصیٰ کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی دینی، علمی، سماجی اور ابلاغی شخصیات نے شرکت کی

کانفرنس کا مقصد فلسطینی مسئلے کے حق میں مؤثر میڈیا بیانیہ تشکیل دینا، عالمی رائے عامہ کو بیدار کرنا اور واقعۂ کربلا و انقلابِ حسینیؑ کے اصولوں کی روشنی میں حق و باطل کی جدوجہد کو اجاگر کرنا ہے

فلسطین واپسی کے لیے عالمی مہم کے جنرل کوآرڈینیٹر عبد اللطیف الحاج نے بتایا کہ کانفرنس کی افتتاحی نشست ہفتہ 25 جولائی 2026ء کو منعقد ہوئی، جس میں سرپرست و منتظم اداروں کے نمائندوں اور مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

اس کانفرنس کا اہم سیکمنڈ زندہ گواہیاں… میدانِ حقیقت سے اصل داستان کے عنوان سے ایک خصوصی نشست منعقد ہوگی، جس میں فلسطین سے آنے والے شہداء کے اہلِ خانہ، آزاد شدہ اسیر، زخمی افراد اور صحافی زمینی حقائق پر مبنی اپنی عینی شہادتیں اور دستاویزی مشاہدات پیش کریں گے

کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کے لیے نجف اشرف میں روضۂ حضرت امام علیؑ کی زیارت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

عبد اللطیف الحاج نے مزید بتایا کہ کانفرنس کے دوسرے روز شریک وفود روضۂ حضرت امام حسینؑ کی زیارت کریں گے، جہاں حرمِ امام حسینؑ کے متولیِ شرعی ان کا باضابطہ استقبال کریں گے

اس موقع پر شرکاء صحنِ حسینی میں نمازِ ظہر باجماعت ادا کریں گے، جبکہ بعد ازاں نجف سے کربلا جانے والے زائرین کے راستے پر "ندائے اقصیٰ" موکب کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے

انہوں نے کہا کہ موجودہ کانفرنس ایسے غیر معمولی حالات میں منعقد ہو رہی ہے جب خطے کو امریکی دھمکیوں کا سامنا ہے

اس کے باوجود اس کانفرنس کا انعقاد اس عزم کا اظہار ہے کہ حق و انصاف کی حمایت کا یہ سفر جاری رہے گا، اور حضرت امام حسینؑ کی مظلومیت اور بالخصوص غزہ سمیت مظلوم و مزاحمت کرنے والی اقوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے درمیان تعلق کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جاتا رہے گا

منسلکات

العودة إلى الأعلى