پاکستان: کراچی بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سالانہ "یومِ حسینؑ" کی پُروقار تقریب کا انعقاد حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام زائرین کی خدمت کے لیے بصرہ میں میڈیکل کیمپ قائم اربعینِ حسینیؑ میں شرکت کے لیے زرباطیہ بارڈر کے ذریعے زائرین کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے پاکستان: جامعہ کراچی میں سالانہ عظیم الشان "یومِ حسینؑ" کا انعقاد امام حسینؑ میڈیکل کمپلیکس میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ خصوصی میڈیکل کیمپ کا آغاز حرمِ امام حسینؑ کی دعوت پر پاکستانی وفد کی نجفِ اشرف میں حاضری، علمی و دینی مراکز کا دورہ کردستان ریجن سے کربلا تک: عزاداری و جلوس، عراقی اتحاد کی روشن علامت دارالقرآنِ کریم کے ہونہار طلبہ کی شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات پاکستان: جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر جناب سراج الحق صاحب کا کربلا عراق میں حرمِ مطہر امام حسینؑ کے تعلیمی اداروں کا دورہ ونڈسر انٹرنیشنل ڈائیلاگ 2026: نجف اشرف کا مذہبی ہم آہنگی اور انسدادِ دہشت گردی کا ماڈل عالمی فورم پر نمایاں

حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام زائرین کی خدمت کے لیے بصرہ میں میڈیکل کیمپ قائم

2026-07-23 11:44

حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت و طبی تعلیم نے صوبہ بصرہ میں زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے ایک جامع میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے، جہاں زائرین کو مفت طبی معائنہ، علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

یہ میڈیکل کیمپ بصرہ سے کربلائے مقدسہ کی جانب پیدل روانہ ہونے والے زائرین کی خدمت کے لیے ترتیب دیے گئے خصوصی منصوبے کا حصہ ہے

شعبۂ صحت و طبی تعلیم کے مطابق یہ میڈیکل کیمپ مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی خصوصی ہدایات اور سرپرستی میں قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد زائرین کے لیے محفوظ طبی ماحول فراہم کرنا اور اربعینِ حسینی کے احیاء میں شریک لاکھوں زائرین کو اعلیٰ معیار کی مفت طبی سہولیات مہیا کرنا ہے

بیان میں مزید کہا گیا کہ کیمپ کے مقام کا انتخاب اور اس کی تیاری ایک جامع فیلڈ اسٹڈی کے بعد عمل میں لائی گئی، تاکہ ہنگامی طبی حالات میں فوری اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے کیمپ کو ضروری ادویات، طبی آلات اور دیگر علاجی سامان سے مکمل طور پر آراستہ کیا گیا ہے، جبکہ ماہر ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل خدمات انجام دینے کے لیے تعینات کیا گیا ہے

واضح رہے کہ یہ میڈیکل کیمپ حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے اربعینِ حسینی کے موقع پر جاری وسیع انتظامات کا حصہ ہے۔ شعبہ ہر سال مختلف صوبوں اور کربلا جانے والے راستوں پر میڈیکل کیمپ، طبی مراکز اور امدادی ٹیمیں تعینات کرتا ہے تاکہ لاکھوں زائرین کو سفر کے دوران شب و روز بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں

العودة إلى الأعلى