پاکستان: جامعہ کراچی میں سالانہ عظیم الشان "یومِ حسینؑ" کا انعقاد امام حسینؑ میڈیکل کمپلیکس میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ خصوصی میڈیکل کیمپ کا آغاز حرمِ امام حسینؑ کی دعوت پر پاکستانی وفد کی نجفِ اشرف میں حاضری، علمی و دینی مراکز کا دورہ کردستان ریجن سے کربلا تک: عزاداری و جلوس، عراقی اتحاد کی روشن علامت دارالقرآنِ کریم کے ہونہار طلبہ کی شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات پاکستان: جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر جناب سراج الحق صاحب کا کربلا عراق میں حرمِ مطہر امام حسینؑ کے تعلیمی اداروں کا دورہ ونڈسر انٹرنیشنل ڈائیلاگ 2026: نجف اشرف کا مذہبی ہم آہنگی اور انسدادِ دہشت گردی کا ماڈل عالمی فورم پر نمایاں حرمِ امام حسینؑ کی دعوت پر پاکستان کے سیاسی، مذہبی اور میڈیا شخصیات کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورۂ کربلا حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت

امام حسینؑ میڈیکل کمپلیکس میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ خصوصی میڈیکل کیمپ کا آغاز

2026-07-22 08:11

حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام امام حسینؑ میڈیکل کمپلیکس نے حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت کی مناسبت سے 50 فیصد تک رعایت کے ساتھ خصوصی میڈیکل کیمپ کا آغاز کر دیا ہے

اس میڈیکل کیمپ کے تحت مختلف طبی معائنوں، لیبارٹری ٹیسٹ، او پی ڈی (OPD) خدمات، ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت اور آنکھوں کے معائنے سمیت متعدد طبی سہولیات پر 50 فیصد تک رعایت فراہم کی جا رہی ہے

کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علاء عبدالرحمن نے بتایا کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی خدمات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور انتظامی عملے نے اپنی مکمل تیاری کر لی ہے، جبکہ تمام شعبوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مراجعین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں

انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا امام حسینؑ میڈیکل کمپلیکس کی اولین ترجیح ہے، جو حرمِ امام حسینؑ کے انسان دوست اور فلاحی مشن کا عملی مظہر ہے

واضح رہے کہ حرمِ امام حسینؑ اپنے زیرِ انتظام طبی مراکز اور اسپتالوں کے ذریعے مسلسل مفت اور رعایتی طبی و فلاحی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا مقصد صحت کے شعبے کی معاونت، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور ملک بھر کے شہریوں کو اعلیٰ معیار کی علاج معالجے کی خدمات فراہم کرنا ہے

العودة إلى الأعلى