کردستان ریجن سے کربلا تک: عزاداری و جلوس، عراقی اتحاد کی روشن علامت دارالقرآنِ کریم کے ہونہار طلبہ کی شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات پاکستان: جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر جناب سراج الحق صاحب کا کربلا عراق میں حرمِ مطہر امام حسینؑ کے تعلیمی اداروں کا دورہ ونڈسر انٹرنیشنل ڈائیلاگ 2026: نجف اشرف کا مذہبی ہم آہنگی اور انسدادِ دہشت گردی کا ماڈل عالمی فورم پر نمایاں حرمِ امام حسینؑ کی دعوت پر پاکستان کے سیاسی، مذہبی اور میڈیا شخصیات کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورۂ کربلا حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار

کردستان ریجن سے کربلا تک: عزاداری و جلوس، عراقی اتحاد کی روشن علامت

2026-07-21 08:45

کربلا میں کردستان ریجن سے آنے والے زائرین کا ایک عظیم ماتمی جلوس برآمد ہوا، جس میں ریجن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

زائرین نے مجالسِ عزا اور دیگر مذہبی مراسم میں بھرپور انداز میں حصہ لیا، جبکہ حرمِ امام حسینؑ کی جانب سے ماتمی جلوسوں اور زائرین کے لیے بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کی گئیں۔ یہ روح پرور منظر عراقی عوام کے اتحاد، باہمی اخوت اور ان اعلیٰ انسانی اقدار کی عکاسی کرتا ہے جن کے لیے حضرت امام حسینؑ نے اپنی عظیم قربانی پیش کی

کردستان ریجن میں حرمِ امام حسینؑ کے نمائندے شیخ علی القرعاوی نے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریجن سے زائرین کی بھرپور شرکت، امام حسینؑ سے ان کی گہری محبت، عقیدت اور وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حرمِ امام حسینؑ نے زائرین کو بہترین سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے تاکہ وہ پُرامن، پُرسکون اور منظم ماحول میں زیارت کی سعادت حاصل کر سکیں

انہوں نے مزید کہا، ہمیں کردستان ریجن کے مختلف علاقوں سے آنے والے اپنے بھائیوں کی کربلا میں موجودگی پر فخر ہے۔ یہ منظر عراقی عوام کے اتحاد کی عملی تصویر ہے اور اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ امام حسینؑ محبت، اخوت اور انسانیت کی ایسی مشترکہ علامت ہیں جو سب کو ایک پرچم تلے جمع کرتی ہے

شیخ علی القرعاوی نے بتایا کہ اس عظیم ماتمی جلوس میں مرد، خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف زبانوں میں نوحے، مرثیے اور حسینی نعرے گونجتے رہے، جو امام حسینؑ کے عالمگیر پیغام اور مختلف قومیتوں، زبانوں اور طبقات کو ایمان، ایثار اور اعلیٰ انسانی اقدار کی بنیاد پر متحد کرنے کی صلاحیت کا عملی مظہر تھے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ماتمی جلوس حرمِ امام حسینؑ کے ان سالانہ پروگراموں کا حصہ ہے جو عراق کے مختلف صوبوں، بالخصوص کردستان ریجن سے آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہ اقدام قومی یکجہتی، ایمانی رشتوں کی مضبوطی اور باہمی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے، اور اس حقیقت کی تجدید کرتا ہے کہ کربلا وہ مقدس سرزمین ہے جہاں قدموں سے پہلے دل یکجا ہوتے ہیں، اور جہاں ہر سال امام حسینؑ کے ابدی پیغامِ وحدت، قربانی اور اصلاح کی تجدید کی جاتی ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى