دارالقرآنِ کریم کے ہونہار طلبہ کی شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات پاکستان: جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر جناب سراج الحق صاحب کا کربلا عراق میں حرمِ مطہر امام حسینؑ کے تعلیمی اداروں کا دورہ ونڈسر انٹرنیشنل ڈائیلاگ 2026: نجف اشرف کا مذہبی ہم آہنگی اور انسدادِ دہشت گردی کا ماڈل عالمی فورم پر نمایاں حرمِ امام حسینؑ کی دعوت پر پاکستان کے سیاسی، مذہبی اور میڈیا شخصیات کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورۂ کربلا حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات

حرمِ امام حسینؑ کی دعوت پر پاکستان کے سیاسی، مذہبی اور میڈیا شخصیات کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورۂ کربلا

2026-07-19 06:57

حرمِ مطہر امام حسینؑ کے شعبۂ میڈیا کے ذیلی ادارے مرکزِ امام حسینؑ اسلام آباد کی دعوت پر پاکستان کے سیاسی، مذہبی، سماجی اور میڈیا شعبے سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کربلا معلی کا دورہ کیا

وفد میں پاکستان کی معروف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیت جناب سراج الحق، اے آر وائے نیوز کے معروف اینکر پرسن جناب وسیم بادامی اور جیو نیوز کے سینئر اینکر اور تجزیہ کار جناب ارشاد بھٹی شامل تھے

وفد نے کربلا معلی پہنچنے پر حرمِ مطہر امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں حاضری دی، روضۂ اقدس پر حاضری کے دوران امتِ مسلمہ، پاکستان، عراق اور پوری انسانیت کے امن، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں

بعد ازاں وفد نے حرمِ امام حسینؑ کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ جات کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حرمِ امام حسینؑ کی جانب سے زائرین کی خدمت، تعلیمی، طبی، ثقافتی، فلاحی اور میڈیا منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور میڈیا تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا

اس موقع پر وفد کے اراکین نے حرمِ امام حسینؑ کی جانب سے زائرین کی خدمت، جدید طبی منصوبوں، تعلیمی اداروں اور سماجی فلاح کے شعبوں میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں عالمِ اسلام کے لیے ایک مثالی نمونہ قرار دیا

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے دورے پاکستان اور عراق کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور میڈیا روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے

منسلکات

العودة إلى الأعلى